اس سال نارویجن پارلیمنٹ کے انتخابات میں Høyre کو ووٹ دیں!
Høyre (کنزرویٹیو پارٹی آف ناروے) چاہتی ہے کہ اپنی زندگی کے معاملات خود آپ کے ہاتھ میں ہوں تاکہ یہ فیصلےآپ کریں کہ آپ اور آپ کے گھرانے کے لیے کیا بہتر ہے۔ Høyre چاہتی ہے کہ ہمارا ملک رہنے کے لیے زیادہ اچھا ملک ہو، بہت زیادہ اور شدید تبدیلیوں کے بغیر۔ سیاستدانوں کو یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ سب انسان ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں۔
سیاستدان نہ تو سب مسائل حل کر سکتے ہیں اور نہ ہی یہ ان کا فرض ہے۔ ہماری سوچ یہ ہے کہ ملک کے سب باشندے اپنی اور اپنے گھرانوں کی زندگی اچھی بنانے کے لیے خود ذمہ دار ہیں۔ نیچے کچھ اہم باتوں کا ذکر ہے جنہیں ذہن میں رکھتے ہوئے آپ کو اس سال نارویجن پارلیمنٹ کے انتخابات میں Høyre کو ووٹ دینا چاہیے۔

لوگوں کے مالی حالات میں بہتری
پچھلے چند سالوں میں ناروے میں تقریباً سبھی لوگوں کی مالی استطاعت میں کمی آئی ہے۔ Høyre چاہتی ہے کہ آپ اپنی کمائی میں سے زیادہ پیسے اپنے پاس رکھیں تاکہ آپ اپنے لیے اور اپنے گھر والوں کے لیے اچھے فیصلے کر سکیں۔ سب سے بہتر آپ ہی جانتے ہیں کہ آپ کو اپنے پیسے کن چیزوں پر خرچنے کی ضرورت ہے۔ شاید آپ اپنے پہلے اپارٹمنٹ کے لیے پیسے جمع کر رہے ہوں یا آپ کو بچوں کے نئے کپڑے خریدنے ہوں یا آپ چاہتے ہوں کہ کچھ پیسے بچا کر رکھیں۔ Høyre کا وعدہ ہے کہ تمام برسر روزگار افراد کے لیے ٹیکس میں ماہانہ 1000 کرونر کی کمی آئے گی۔ دو بالغ افراد والے خاندان کے لیے اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کے پاس ہر سال 24000 کرونر زیادہ ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ 150000 کرونر سے کم تنخواہ پر صفر ٹیکس ہو۔

سکولوں میں زیادہ پڑھائی اور کم ہنگامہ
ہمارے بچوں کی اچھی زںدگی کی بنیاد پرورش کے دور میں اور اچھی تعلیم سے پڑتی ہے۔ اس لیے Høyre کے پروگرام کے اہم ترین نقاط میں سکولوں کو بہتر بنانا شامل ہے۔ آج ہر 3 طالبعلموں میں سے 1 طالبعلم سکول سے فارغ ہونے کے وقت پڑھنے اور لکھنے کی مناسب قابلیت نہیں رکھتا۔ Høyre پڑھائی میں پیچھے رہ جانے والے طالبعلموں کو زیادہ مدد دلائے گی اور اس کے لیے مختصر ادوار میں زیادہ مختلف لیولز پر تدریس کا نظام لائے گی۔ Høyre اساتذہ کا احترام اور کلاس روم میں ڈسپلن واپس لائے گی۔ Høyre سیکنڈری سکول اور اپر سیکنڈری سکول میں گریڈز اور امتحانات کا نظام بھی برقرار رکھے گی۔

Høyre ناروے کو ان ممالک کی صف میں لائے گی جو کاروبار شروع کرنے کے لیے بہترین ہیں
Høyre ناروے میں کاروبار شروع کرنا اور چلانا آسان بنائے گی یعنی چھوٹی دکانوں سے لے کر بڑی بڑی کمپنیوں تک سبھی کاروبار۔ جب کاروبار کامیاب ہوں تو زیادہ لوگوں کے لیے روزگار کے رستے کھلتے ہیں لہذا زیادہ لوگ روزی کمانے کے قابل ہو جاتے ہیں۔ اس لیے Høyre کمپنی ٹیکس کم کرے گی اور بیوروکریٹک اصولوں کو آسان بنائے گی۔

پولیس میں اضافہ اور جرائم کے خلاف اقدامات
پچھلے چند سالوں میں اوسلو اور ناروے زیادہ غیر محفوظ ہو گئے ہیں۔ بہت سے لوگ جرائم کا نشانہ بننے کا خوف رکھتے ہیں اور پورے ملک میں جرائم پیشہ گینگ اپنے قدم جما چکے ہیں۔ جرائم زیادہ سنگین اور زیادہ ظالمانہ ہو چکے ہیں اور زیادہ کھل کر کیے جا رہے ہیں۔ Høyre ایسا معاشرہ چاہتی ہے جہاں سب لوگ آزادانہ اور جرائم کے خوف سے پاک زندگی گزار سکیں۔ اس لیے یہ ضروری ہے کہ ہم گینگز سے کنٹرول واپس لیں– اور ملکی باشندوں کو پھر سے تحفظ دلائیں۔ Høyre کم از کم 1000 نئے پولیس اہلکاروں اور گینگ جرائم کے قلع قمع کے لیے قومی سطح پر اقدامات کا وعدہ کرتی ہے۔
نارویجن پارلیمنٹ کے انتخابات میںOslo Høyre کے امیدوار:

- Ine Marie Eriksen Søreide
- Nikolai Astrup
- Mudassar Kapur
- Mathilde Tybring-Gjedde
- Ola Svenneby
- Heidi Nordby Lunde
- Stefan Heggelund
- Michael Tetzschner
- Ingeborg Tennes
- Henny Lie Skarpholt
- Hilde Helland
- Arina Aamir
- Arve Juritzen
- Anfa Hashi
- Mohamed Anees Rauf
- Edyta Stylo
- Nikolai Bjerke Dyvik
- Siri Waalen Bogen
- Tias Ødegård-Olsen
- Ole Martin T. Kristiansen
- Elisabeth Isachsen Rye-Florentz
- Elizabeth Dale
- Jin Kathrine Fosli
- Bjørn Magnus Bjørnstad
- Victor Singh Papatia
- Fabian Stang